کافر کی نذر کے حکم کے بیان میں جب وہ مسلمان ہو جائے
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب حنین سے لوٹے تو حضرت عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی ایک دن کے نذر اعتکاف کے بارے میں سوال کیا جو دور جاہلیت کی تھی۔ پھر حضرت جریربن حازم جیسی حدیث ذکر کی۔