صحیح مسلم - گری پڑی چیز کا بیان - حدیث نمبر 4511
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِهِ أَيُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ تُؤْتَی مَشْرُبَتُهُ فَتُکْسَرَ خِزَانَتُهُ فَيُنْتَقَلَ طَعَامُهُ إِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَتَهُمْ فَلَا يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِهِ
جانور کے مالک کی اجازت کے بغیر اس کا دودھ دوہنے کی حرمت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک بن انس، نافع، ابن عمر حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی آدمی کسی جانور کا دودھ اس کے مالک کی اجازت کے بغیر نہ دوہے (آپ ﷺ نے فرمایا) کیا تم سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اس کی کوٹھڑی میں گھسا جائے اس کے خزانہ کو توڑا جائے اور اس کا کھانا (غلہ وغیرہ) نکال لیا جائے کیونکہ جانوروں کے تھنوں میں (ان کے مالکوں کے لئے) ان کا کھانا جمع کیا جاتا ہے تو کوئی آدمی کسی جانور کا دودھ (اس کے مالک) کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔
Top