صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5408
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ لِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فِي الْإِسْتَبْرَقِ قَالَ قُلْتُ مَا غَلُظَ مِنْ الدِّيبَاجِ وَخَشُنَ مِنْهُ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُا رَأَی عُمَرُ عَلَی رَجُلٍ حُلَّةً مِنْ إِسْتَبْرَقٍ فَأَتَی بِهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْکَ لِتُصِيبَ بِهَا مَالًا
مردوں کے لئے ریشم وغیرہ پہننے کی حرمت کے بیان میں
محمد بن مثنی، عبدالصمد، یحییٰ بن ابواسحاق، سالم بن عبداللہ، حضرت یحییٰ بن ابی اسحاق فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت سالم بن عبداللہ ؓ نے إِسْتَبْرَقِ کے بارے میں پوچھا تو میں نے ان سے کہا کہ وہ سنگین اور سخت مزاج ہے حضرت سالم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ نے ایک آدمی کو إِسْتَبْرَقِ کا جوڑا پہنے ہوئے دیکھا تو وہ اسے نبی ﷺ کی خدمت میں لے گئے پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر کی سوائے اس کے کہ اس میں ہے کہ حضرت عمر ؓ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں نے (یہ جوڑا) تیری طرف اس لئے بھیجا تھا تاکہ تو اس کے ذریعے سے مال حاصل کرے۔
Top