متکبرانہ انداز میں (ٹخنوں سے نیچے) کپڑا لٹکا کر چلنے کی حرمت کے بیان میں
ابوطاہر، عبداللہ بن وہب، عمر بن محمد سالم بن عبداللہ اور نافع، ابن عمر ؓ سے اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو آدمی اپنا کپڑا تکبر سے زمین پر گھسیٹتے ہوئے چلتا ہے قیامت کے دن اللہ عزوجل اس کی طرف نظر (کرم) نہیں فرمائے گا۔