صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5463
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَرَأَی رَجُلًا يَجُرُّ إِزَارَهُ فَجَعَلَ يَضْرِبُ الْأَرْضَ بِرِجْلِهِ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَی الْبَحْرَيْنِ وَهُوَ يَقُولُ جَائَ الْأَمِيرُ جَائَ الْأَمِيرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ إِلَی مَنْ يَجُرُّ إِزَارَهُ بَطَرًا
متکبرانہ انداز میں (ٹخنوں سے نیچے) کپڑا لٹکا کر چلنے کی حرمت کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ ابوشعبہ، حضرت محمد بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے سنا اور انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے ازار کو لٹکائے ہوئے ہے اور وہ زمین کو اپنے پاؤں سے مار رہا ہے وہ آدمی بحرین کا امیر تھا اور وہ کہتا تھا امیر آیا امیر آیا (حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں) کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ اس آدمی کی طرف نظر (کرم) سے نہیں دیکھے گا کہ جو اپنی ازار کو متکبرانہ انداز میں نیچے لٹکاتا ہے۔
Top