صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5473
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَا أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَکَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ کَفِّهِ إِذَا لَبِسَهُ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ فَقَالَ إِنِّي کُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَی بِهِ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ وَلَفْظُ الْحَدِيثِ لِيَحْيَی
مردوں کے لئے سونے کی انگوٹھی پہننے کی حرمت کے بیان میں
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی، محمد بن رمح، لیث، قتیبہ لیث، نافع حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اسے پہنتے وقت اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی طرف کرلیا کرتے تھے جب آپ ﷺ کو لوگوں نے دیکھا تو لوگوں نے بھی انگوٹھی بنوالی پھر آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے تو ارشاد فرمایا میں اس انگوٹھی کو پہنتا ہوں تو نگینہ کا رخ اندر کی طرف کرلیتا ہوں آپ نے یہ فرما کر اپنی انگوٹھی پھینک دی پھر فرمایا اللہ کی قسم میں پھر کبھی بھی اس سونے کی انگوٹھی کو نہیں پہنوں گا صحابہ ؓ نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
Top