انگوٹھیاں پھینک دینے کے بیان میں۔
ابوعمران محمد بن جعفر، بن زیادابراہیم، ابن سعد ابن شہاب، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ مبارک میں ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی راوی کہتے ہیں کہ پھر سب لوگوں نے چاندی کی انگوٹھیاں بنوائی اور پھر ان کو پہن لیا تو نبی ﷺ نے اپنی انگوٹھی پھینک دی تو پھر لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔