صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5495
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُکُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَی وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ وَلْيُنْعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا
جوتی پہنتے وقت پہلے دائیں پاؤں اور اتارتے وقت پہلے بائیں پاؤں کے استحباب اور ایک ہی جوتی میں چلنے کی کراہت کے بیان میں
عبدالرحمن بن سلام جمحی ربیع بن مسلم محمد بن زیاد، ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی جوتی پہنے تو اسے چاہیے کہ وہ پہلے دائیں پاؤں میں پہنے اور جب کوئی جوتی اتارے تو بائیں پاؤں سے پہلے اتارے اور دونوں جوتیاں پہنے رکھے یا دونوں جوتیاں اتار دے (یعنی ایک ہی پاؤں میں جوتے پہنے ہوئے نہ چلے)۔
Top