صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 5544
و حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا تُبْنَی بِالْمَدِينَةِ لِسَعِيدٍ أَوْ لِمَرْوَانَ قَالَ فَرَأَی مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الدَّارِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْکُرْ أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً
جاندار کی تصویر بنانے کی حرمت اور فرشتوں کا اس گھر میں داخل نہ ہونا جس گھر میں کتا اور تصویر وہ کا بیان میں۔
زہیر بن حرب، جریر، عمارہ، حضرت ابوزرعہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت ابوہریرہ مدینہ منورہ کے ایک مکان میں گئے جو کہ زیر تعمیر تھا وہ مکان سعید کا تھا یا مروان کا حضرت ابوہریرہ ؓ نے اس گھر میں ایک مصور کو تصویریں بناتے ہوئے دیکھا تو حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (مذکورہ حدیث کی طرح) اور اس میں یہ ذکر نہیں کیا کہ تم جو پیدا کرو۔
Top