نقش ونگار والے کپڑے میں نماز پڑھنے کی کراہت کے بیان میں
عمرو ناقد، زہیر بن حرب، ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر، سفیان بن عیینہ، زہری، عروہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش ونگار تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا ان نقش ونگار نے مجھے اپنے میں مشغول کردیا ہے پس جاؤ ابی جہم کو یہ چادر دے دو مجھے اس کی چادر لا دو۔