صحيح البخاری - - حدیث نمبر 1498
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ إِنِّي لَأَعْقِلُ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ دَلْوٍ فِي دَارِنَا قَالَ مَحْمُودٌ فَحَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَصَرِي قَدْ سَائَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَی قَوْلِهِ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ وَحَبَسْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی جَشِيشَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ زِيَادَةِ يُونُسَ وَمَعْمَرٍ
کسی عذر کی وجہ سے جماعت چھوڑنے کی رخصت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، ولید بن مسلم، اوزاعی، زہری، حضرت محمود بن ربیع ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کا وہ کلی کرنا یاد ہے کہ جو کلی آپ ﷺ نے ہمارے گھر کے ڈول سے کی تھی حضرت محمود فرماتے ہیں کہ حضرت عتبان بن مالک ؓ نے مجھ سے بیان فرمایا کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میری بینائی کمزور ہوگئی ہے پھر آگے ایسی حدیث بیان فرمائی جو ابھی گزری یہاں تک کہ آپ ﷺ نے ہمیں دو رکعتیں نماز پڑھائیں اور ہم نے رسول اللہ ﷺ کو جشیشہ کھلانے کے لئے روک لیا جو ہم نے آپ ﷺ کے لئے بنایا تھا اور اس کے بعد حدیث میں یونس اور معمر کی زیادتی کا ذکر نہیں ہے۔
Mahmud b. Rabi reported: I well remember the disgorge of the Messenger of Allah (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) that he did (with water) from a bucket of our house. Mahmud said: Itban b. Malik narrated it to me that he had said: Messenger of Allah, I have lost my eyesight, and the rest of the hadith is the same up to these words:" He led us in two rakahs of prayer and we detained the Messenger of Allah (صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) for serving him the pudding that we had prepared for him," and no mention has been made of what follows next from the addition made by Yunus and Mamar.
Top