جماعت کے ساتھ نوافل اور پاک چٹائی وغیرہ پر نماز پڑھنے کے جواز کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ و ابوکریب، ابومعاویہ، سوید بن سعید، علی بن مسہر، اعمش، اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، اعمش، ابوسفیان، جابر، ابوسعید خدری ؓ، رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ کو ایک چٹائی پر نماز پڑھتے ہوئے پایا جس پر آپ ﷺ سجدہ فرما رہے تھے۔