اس بات کے بیان میں کہ امامت کرنے کا زیادہ مستحق کون ہے ؟
اور یہی حدیث ہمیں ابن ابی عمر نے سنائی، کہا: عبدالوہاب نے بھی ایوب سے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: مجھ سے ابو قلابہ نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابو سلیمان مالک بن حویرث ؓ نے حدیث سنائی، کہا: میں کچھ لوگوں ( کی معیت ) میں رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوا، ہم تقریبا ہم عمر نوجوان تھے......آگے دونوں ( حماد اور عبدالوہاب ) نے ابن علیہ کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی۔ عبدالوہاب ثقفی نے خالد حذاء سے، انھوں نے ابو قلابہ سے اور انھوں نے حضرت مالک بن حویرث ؓ سے روایت کی، کہا: میں اور میرا ساتھی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ہم نے آپ کے ہاں سے واپسی کا ارادہ کیا تو آپ نے ہم سے فرمایا: ‘ ‘ جب نماز ( کا وقت ) آئے تو اذان کہو، پھر اقامت کہو اور تم دونوں میں جو بڑا ہو وہ تمھاری امامت کر لے