صحیح مسلم - مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان - حدیث نمبر 1596
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ عَنْ الْأَعْمَشِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُا صَلَّی بِنَا عُثْمَانُ بِمِنًی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ فَقِيلَ ذَلِکَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَاسْتَرْجَعَ ثُمَّ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِمِنًی رَکْعَتَيْنِ فَلَيْتَ حَظِّي مِنْ أَرْبَعِ رَکَعَاتٍ رَکْعَتَانِ مُتَقَبَّلَتَانِ
منی میں نماز قصر کر کے پڑھنے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، عبدالواحد، اعمش، ابراہیم، عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان ؓ نے منیٰ میں ہمارے ساتھ چار رکعتیں نماز پڑھی، حضرت عبداللہ بن مسعود سے یہ کہا گیا تو انہوں نے (اِنَّا ِللہ وَاِنَّا اِلَیہ رَاجِعُون) کہا پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھی ہیں اور میں نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھی ہیں اور میں نے حضرت عمر بن خطاب ؓ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھی ہیں پس کاش کہ میرے نصیب میں یہ ہوتا کہ چار رکعتوں میں سے دو رکعتیں مقبول ہوتیں۔
Top