قیس بن ابی حازم کہتے ہیں میں خباب ؓ کے پاس آیا، انہوں نے اپنے پیٹ میں سات داغ لگوا رکھے تھے وہ کہنے لگے: اگر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا سے نہ روکا ہوتا تو میں (شدت تکلیف سے) اس کی دعا کرتا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المرضی ١٩ (٥٦٧٢)، والدعوات ٣٠ (٦٣٤٩)، والرقاق ٧ (٦٤٣٠)، والتمني ٦ (٧٢٣٤)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ٤ (٢٦٨١)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/صفة القیامة ٤٠ (٢٤٨٣)، (تحفة الأشراف: ٣٥١٨)، مسند احمد ٥/١٠٩، ١١٠، ١١١، ١١٢ و ٦/٣٩٥ (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1823