اعمال کی کثرت اور عبادت میں پوری کوشش کرنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، سفیان، زیاد بن علاقہ حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اتنا قیام فرمایا کہ آپ ﷺ کے پاؤں مبارک میں ورم آگیا صحابہ نے عرض کیا تحقیق اللہ آپ ﷺ کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کرچکا ہے آپ نے فرمایا کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں