رکوع اور سجدہ میں قرأت قرآن سے روکنے کے بیان میں
ابوبکر بن اسحاق، ابن ابی مریم، محمد بن جعفر، زید بن اسلم، ابراہیم بن عبداللہ بن حنین، حضرت علی ؓ بن ابی طالب سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے رکوع اور سجود میں قرأت سے منع فرمایا ہے اور میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں روکا ہے۔