رکوع اور سجود میں کیا کہے ؟
ابوطاہر، یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، یحییٰ بن ایوب، عمارہ بن غزیہ مولیٰ ابوبکر، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے سجدوں میں (اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي ذَنْبِي کُلَّهُ دِقَّهُ وَجِلَّهُ ) پڑھتے تھے اے اللہ میرے تمام گناہ معاف فرما دے چھوٹے بڑے اول وآخر ظاہری و پوشیدہ۔