صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1145
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَنَامُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرِجْلَايَ فِي قِبْلَتِهِ فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي فَقَبَضْتُ رِجْلَيَّ وَإِذَا قَامَ بَسَطْتُهُمَا قَالَتْ وَالْبُيُوتُ يَوْمَئِذٍ لَيْسَ فِيهَا مَصَابِيحُ
نمازی کے سامنے لیٹنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابونضر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے آگے سونے والی ہوتی اور میرے پاؤں آپ ﷺ کے قبلہ کی طرف ہوتے جب آپ ﷺ سجدہ کرتے تو مجھے دباتے میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی جب آپ ﷺ کھڑے ہوجاتے۔ تو میں پاؤں پھیلا لیتی فرماتی ہیں ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔
Top