سمع اللہ لمن حمدہ ربنا لک الحمد آمین کہنے کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب امام (سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ) کہے تو تم (لَکَ الْحَمْدُ ) کہو کیونکہ جس کا قول فرشتوں کے کہنے کے موافق ہوگا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔