صحیح مسلم - نماز کا بیان - حدیث نمبر 987
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ الرِّجَالَ عَاقِدِي أُزُرِهِمْ فِي أَعْنَاقِهِمْ مِثْلَ الصِّبْيَانِ مِنْ ضِيقِ الْأُزُرِ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قَائِلٌ يَا مَعْشَرَ النِّسَائِ لَا تَرْفَعْنَ رُئُوسَکُنَّ حَتَّی يَرْفَعَ الرِّجَالُ
مردوں کے پیچھے نماز ادا کرنے والی عورتوں کے لئے حکم کے بیان میں کہ وہ مردوں سے پہلے سجدہ سے سر نہ اٹھائیں
ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، سفیان ابی حازم، سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ تنگی کی وجہ سے اپنے تہنبد بچوں کی طرح اپنے گلوں میں باندھ کر نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز ادا کرتے تھے تو کسی کہنے والے نے کہا اے عورتوں کی جماعت تم اپنے سروں کو مت اٹھاؤ یہاں تک کہ مرد اپنے سر نہ اٹھالیں۔
Top