صحیح مسلم - نکاح کا بیان - حدیث نمبر 3521
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ بِئْسَ الطَّعَامُ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ يُدْعَی إِلَيْهِ الْأَغْنِيَائُ وَيُتْرَکُ الْمَسَاکِينُ فَمَنْ لَمْ يَأْتِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَی اللَّهَ وَرَسُولَهُ
دعوت دینے والے کی دعوت کو قبول کرنے کے حکم کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ فرماتے تھے برا کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں امیروں کو بلایا جائے اور مساکین کو چھوڑ دیا جائے اور جو دعوت کو نہ آیا تو تحقیق اس نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی۔
Top