مو زوں پر مسح کرنے کے بیان میں
محمد بن حاتم، اسحاق بن منصور، عمر بن ابی زائدہ، شعبی، عروہ بن مغیرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو وضو کرایا آپ ﷺ نے وضو فرمایا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا پھر حضرت مغیرہ ؓ سے فرمایا میں نے ان دونوں کو پاک ہونے کی حالت پر داخل کیا ہے۔