صحیح مسلم - کھیتی باڑی کا بیان - حدیث نمبر 4122
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَی وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ قَالَ کَانَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ يُحَدِّثُ أَنَّ مَعْمَرًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ احْتَکَرَ فَهُوَ خَاطِئٌ فَقِيلَ لِسَعِيدٍ فَإِنَّکَ تَحْتَکِرُ قَالَ سَعِيدٌ إِنَّ مَعْمَرًا الَّذِي کَانَ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ کَانَ يَحْتَکِرُ
انسان اور جانور کی خوراک کی ذخیرہ اندوزی کی حرمت کے بیان میں
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، سلیمان ابن بلال، یحیی، ابن سعید، سعید بن مسیب، حضرت معمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے ذخیرہ اندوزی کی وہ گناہ گار ہے حضرت سعید سے کہا گیا کہ آپ تو خود ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں تو سعید نے کہا معمر جو اس حدیث کو بیان کرتے تھے وہ بھی ذخیرہ اندوزی کرتے تھے۔
Top