صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4178
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ أَتَی بِي أَبِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي نَحَلْتُ ابْنِي هَذَا غُلَامًا فَقَالَ أَکُلَّ بَنِيکَ نَحَلْتَ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْهُ
ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، حمید بن عبدالرحمن، محمد بن نعمان، حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ مجھے میرے والد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے اور عرض کیا میں نے اپنے اس بیٹے کو غلام ہبہ کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو نے اپنے تمام بیٹوں کو ہبہ کیا اس نے عرض کیا نہیں آپ ﷺ نے فرمایا اس سے واپس لے لو۔
Top