صحیح مسلم - ہبہ کا بیان - حدیث نمبر 4186
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ نَحَلَنِي أَبِي نُحْلًا ثُمَّ أَتَی بِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُشْهِدَهُ فَقَالَ أَکُلَّ وَلَدِکَ أَعْطَيْتَهُ هَذَا قَالَ لَا قَالَ أَلَيْسَ تُرِيدُ مِنْهُمْ الْبِرَّ مِثْلَ مَا تُرِيدُ مِنْ ذَا قَالَ بَلَی قَالَ فَإِنِّي لَا أَشْهَدُ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ مُحَمَّدًا فَقَالَ إِنَّمَا تَحَدَّثْنَا أَنَّهُ قَالَ قَارِبُوا بَيْنَ أَوْلَادِکُمْ
ہبہ میں بعض اولا کو زیادہ دینے کی کر اہت کے بیان میں
احمد بن عثمان نوفلی، ازہر، ابن عون، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ میرے باپ نے مجھے ہبہ کیا۔ پھر مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس لائے تاکہ آپ ﷺ کو اس پر گواہ بنائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو نے اپنے تمام بیٹوں کو یہ عطا کیا ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ ﷺ نے فرمایا کیا تو جیسے اس سے نیکی کا ارادہ کرتا ہے کہ اسی طرح ان سے نیکی کا ارادہ نہیں کرتا؟ اس نے کہا کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں گواہ نہیں بنتا۔ ابن عون نے کہا میں نے حدیث محمد سے بیان کی۔ انہوں نے کہا مجھے یہ حدیث اسی طرح بیان کی گئی کہ آپ ﷺ نے فرمایا اپنے بیٹوں میں برابری کرو۔
Top