مسند امام احمد - حضرت ابورافع (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 22792
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي غَطَفَانَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَبَحْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً فَأَمَرَنِي فَقَلَيْتُ لَهُ مِنْ بَطْنِهَا فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت ابورافع ؓ کی حدیثیں
حضرت ابورافع ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم ﷺ کے لئے ایک بکری ذبح کی نبی کریم ﷺ نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے اس کا تھوڑا ساحصہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا نبی کریم ﷺ نے اسے تناول فرمایا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے درمیان میں تازہ وضو نہیں کیا۔
Top