ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
عروہ بن زبیر (رح) نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ کیا نبی ﷺ نے ماہ رجب میں عمرہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا ہاں! عروہ نے یہ بات حضرت عائشہ ؓ کو بتائی تو انہوں نے فرمایا اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم فرمائے، نبی ﷺ نے جو عمرہ بھی کیا وہ نبی ﷺ کے ساتھ اس میں شریک رہے ہیں (لیکن یہ بھول گئے کہ) نبی ﷺ نے رجب میں کبھی عمرہ نہیں کیا، حضرت ابن عمر ؓ نے اس کی تائید کی اور نہ تردید، بلکہ خاموش رہے۔