ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے میت کو اس کے اہل خانہ کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، کسی نے حضرت عائشہ ؓ سے اس بات کا ذکر کیا تو حضرت عائشہ ؓ فرمانے لگیں کہ انہیں وہم ہوگیا ہے، دراصل نبی ﷺ نے یہ فرمایا تھا کہ میت والے اس پر رو رہے ہوتے ہیں اور اسے اس کے گناہوں کی وجہ سے عذاب ہورہا ہوتا ہے۔