ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے اسود سے پوچھا کیا آپ نے ام المومنین حضرت عائشہ ؓ یہ پوچھا تھا کہ نبی ﷺ کس چیز میں نبیذ بنانے کو ناپسند فرماتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں! میں نے ان سے یہ سوال پوچھا تھا اور انہوں نے جواب دیا تھا کہ نبی ﷺ نے اہل بیت کو دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔