ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ اور حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ مرض الوفات میں مبتلا ہوئے تو بار بار اپنے رخ انور پر چادر ڈال لیتے تھے، جب آپ ﷺ کو گھبراہٹ ہوتی تو وہ چادر آپ ﷺ اپنے چہرے سے ہٹا دیتے تھے، نبی ﷺ فرما رہے تھے کہ یہودونصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو، انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ دراصل نبی ﷺ ان کے اس عمل سے لوگوں کو تنبیہ فرما رہے تھے تاکہ وہ اس میں مبتلا نہ ہوجائیں۔