ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی مرویات
بنانہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ وہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی خدمت میں حاضر تھیں کہ ان کے یہاں ایک بچی آئی جس کے پاؤں میں گھونگھرو تھے اور ان کی بجنے کی آواز آرہی تھی، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے فرمایا میرے پاس اس بچی کو نہ لاؤ، الاّ یہ کہ اس کے گھنگھرو اتار دو، چناچہ ایسا ہی کیا گیا، بنانہ نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں گھنٹیاں ہوں اور ایسے قافلے کے ساتھ بھی فرشتے نہیں جاتے جس میں گھنٹیاں ہوں۔