مسند امام احمد - حضرت ام معقل اسدیہکی حدیثیں - حدیث نمبر 25902
حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي رَسُولُ مَرْوَانَ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَ قَالَتْ جَاءَ أَبُو مَعْقِلٍ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجًّا فَلَمَّا قَدِمَ أَبُو مَعْقِلٍ قَالَ قَالَتْ أُمُّ مَعْقِلٍ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ عَلَيَّ حَجَّةً وَأَنَّ عِنْدَكَ بَكْرًا فَأَعْطِنِي فَلْأَحُجَّ عَلَيْهِ قَالَ فَقَالَ لَهَا إِنَّكِ قَدْ عَلِمْتِ أَنِّي قَدْ جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَتْ فَأَعْطِنِي صِرَامَ نَخْلِكَ قَالَ قَدْ عَلِمْتِ أَنَّهُ قُوتُ أَهْلِي قَالَتْ فَإِنِّي مُكَلِّمَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَاكِرَتُهُ لَهُ قَالَ فَانْطَلَقَا يَمْشِيَانِ حَتَّى دَخَلَا عَلَيْهِ قَالَ فَقَالَتْ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ حَجَّةً وَإِنَّ لِأَبِي مَعْقِلٍ بَكْرًا قَالَ أَبُو مَعْقِلٍ صَدَقَتْ جَعَلْتُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ أَعْطِهَا فَلْتَحُجَّ عَلَيْهِ فَإِنَّهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ فَلَمَّا أَعْطَاهَا الْبَكْرَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ كَبِرْتُ وَسَقِمْتُ فَهَلْ مِنْ عَمَلٍ يُجْزِئُ عَنِّي عَنْ حَجَّتِي قَالَ فَقَالَ عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُ لِحَجَّتِكِ
حضرت ام معقل اسدیہکی حدیثیں
حضرت مروان کا وہ قاصد جسے مروان نے حضرت ام معقل کی طرف بھیجا تھا کہتا ہے کہ حضرت ام معقل نے فرمایا ابومعقل نبی ﷺ کے ساتھ حج کرکے جب واپس آئے تو میں نے ان سے کہا آپ جانتے ہیں کہ مجھ پر حج فرض ہے، آپ کے پاس ایک جوان اونٹ ہے، آپ وہ مجھے دیدیں کہ میں اس پر سوار ہو کر حج کرلوں، انہوں نے کہا تم تو جانتی ہو کہ میں نے اسے اللہ کے راستہ میں وقف کردیا ہے، ام معقل نے کہا کہ پھر مجھے اپنے درخت کی کٹی ہوئی کھجوریں ہی دیدو، انہوں نے کہا تم تو جانتی ہو کہ وہ میرے اہل خانہ کی روزی ہے، ام معقل نے کہا کہ میں اس سلسلے میں نبی ﷺ سے بات کروں گی اور انہیں یہ ساری بات بتاؤں گی۔ چنانچہ وہ دونوں پیدل چلتے ہوئے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ام معقل نے عرض کیا یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ پر حج فرض ہے اور ابومعقل کے پاس ایک جوان اونٹ ہے (لیکن یہ مجھے دیتے نہیں ہیں) ابومعقل نے عرض کیا کہ یہ سچ کہتی ہے لیکن میں نے اسے اللہ کے راستہ میں وقف کردیا ہے، نبی ﷺ نے فرمایا وہ اونٹ اسے حج پر جانے کے لئے دیدو کیونکہ وہ بھی اللہ ہی کی راہ ہے، جب ابومعقل نے وہ اونٹ ان کے حوالے کردیا تو ام معقل کہنے لگیں یا رسول اللہ ﷺ میں بہت بوڑھی ہوگئی ہوں اور بیمار رہنے لگی ہوں کیا کوئی ایسا عمل ہے جو حج کی جگہ کافی ہوجائے؟ نبی ﷺ نے فرمایا رمضان میں عمرہ کرنا تمہارے حج کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
Top