مسند امام احمد - حضرت خولہ بنت قیس زوجہ حمزہ کی حدیث - حدیث نمبر 15894
قَالَ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَمْرٍو الْكَلْبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ جُمَيْعٍ أَوْ أَبِي جُمَيْعٍ عَنْ خَالِهِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى طَعَامًا فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَرَأَى غَيْرَ ذَلِكَ فَقَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا
حضرت ابوبردہ بن نیار ؓ کی بقیہ حدیثیں
حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ راستے میں نبی ﷺ نے ایک آدمی کے غلے میں ہاتھ ڈال کر باہر نکالا تو اس میں دھوکہ نظر آیا، نبی ﷺ نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ہمیں دھوکہ دے۔
Top