مسند امام احمد - حضرت ابورافع کی حدیثیں - حدیث نمبر 25976
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّهُ قَالَ كُنْتُ فِي بَعْثٍ مَرَّةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَأْتِنِي بِمَيْمُونَةَ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي فِي الْبَعْثِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَسْتَ تُحِبُّ مَا أُحِبُّ قُلْتُ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اذْهَبْ فَأْتِنِي بِهَا فَذَهَبْتُ فَجِئْتُهُ بِهَا
حضرت ابورافع کی حدیثیں
حضرت ابورافع سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں کسی لشکر میں شامل تھا نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا جا کر میرے پاس میمونہ کو بلا کر لاؤ! میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی میں لشکر میں شامل ہوں۔ نبی ﷺ نے دوبارہ اپنی بات دہرائی میں نے اپنا عذر دوبارہ بیان کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا کیا تم اس چیز کو پسند نہیں کرتے جسے میں پسند کرتا ہوں؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ! نبی ﷺ نے فرمایا جاؤ اور انہیں میرے پاس بلا کرلاؤ، چناچہ میں جا کر انہیں بلالایا۔
Top