مسند امام احمد - حضرت ابورافع کی حدیثیں - حدیث نمبر 25987
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ مَوْلَى بَنِي جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِنَّهُ سَيَكُونُ بَيْنَكَ وَبَيْنَ عَائِشَةَ أَمْرٌ قَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَنَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنَا أَشْقَاهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا وَلَكِنْ إِذَا كَانَ ذَلِكَ فَارْدُدْهَا إِلَى مَأْمَنِهَا
حضرت ابورافع کی حدیثیں
حضرت ابورافع سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت علی مرتضی سے فرمادیا تھا کہ تمہارے اور عائشہ کے درمیان کچھ شکرنجی ہوجائے گی، حضرت علی نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا میں ایسا کروں گا؟ نبی ﷺ نے فرمایا ہاں! حضرت علی نے عرض کیا یا رسول اللہ پھر تو میں سب سے زیادہ شقی ہوں گا، نبی ﷺ نے فرمایا نہیں، البتہ جب ایسا ہوجائے تو تم انہیں ان کی پناہ گاہ میں واپس پہنچا دینا۔
Top