حضرت طارق بن اشیم کی حدیثیں
حضرت طارق سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کے پاس جب کوئی شخص آ کر عرض کرتا کہ یا رسول اللہ! جب میں اپنے پروردگار سے دعا کروں تو کیا کہا کروں؟ تو نبی ﷺ فرماتے یہ کہا کرو کہ اے اللہ! مجھے معاف فرما مجھ پر رحم فرما مجھے ہدایت عطاء فرما اور مجھے رزق عطاء فرما، اس کے بعد آپ ﷺ نے انگوٹھے کو نکال کر باقی چار انگلیوں کو بند کرکے فرمایا یہ چیزیں دنیا و آخرت دونوں کے لئے جامع ہیں۔