مسند امام احمد - حضرت معاویہ بن جاہمہ کی حدیث۔ - حدیث نمبر 14991
حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ جَاهِمَةَ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَدْتُ الْغَزْوَ وَجِئْتُكَ أَسْتَشِيرُكَ فَقَالَ هَلْ لَكَ مِنْ أُمٍّ قَالَ نَعَمْ فَقَالَ الْزَمْهَا فَإِنَّ الْجَنَّةَ عِنْدَ رِجْلِهَا ثُمَّ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ فِي مَقَاعِدَ شَتَّى كَمِثْلِ هَذَا الْقَوْلِ
حضرت معاویہ بن جاہمہ کی حدیث۔
حضرت معاویہ بن جاہمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ جاہمہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگا یا رسول اللہ میں جہاد میں شرکت کرنا چاہتا ہوں آپ کے پاس مشورے کے لئے آیاہوں نبی ﷺ نے فرمایا کیا تمہاری والدہ حیات ہیں انہوں نے کہا جی ہاں نبی ﷺ نے فرمایا پھر ان کی خدمت کو اپنے اوپر لازم کرلو کیونکہ جنت ان کے قدموں کے تلے ہیں دوسری مرتبہ اور تیسری مرتبہ بلکہ کئی مرتبہ نبی ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی۔
Top