مسند امام احمد - حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15085
حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ عَنْ زَبَّانَ عَنْ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عِبَادًا لَا يُكَلِّمُهُمْ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ قِيلَ لَهُ مَنْ أُولَئِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مُتَبَرٍّ مِنْ وَالِدَيْهِ رَاغِبٌ عَنْهُمَا وَمُتَبَرٍّ مِنْ وَلَدِهِ وَرَجُلٌ أَنْعَمَ عَلَيْهِ قَوْمٌ فَكَفَرَ نِعْمَتَهُمْ وَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ
حضرت معاذ بن انس جہنی کی حدیثیں۔
حضرت معاذ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ ہم کلام ہوگا نہ ان کا تزکیہ کرے گا اور نہ ان پر نظر کرم فرمائے گا کسی نے پوچھا وہ کون لوگ ہیں نبی ﷺ نے فرمایا جو اپنے والدین سے بیزاری اور بےرغبتی کریں جو اپنی اولاد سے بیزار ظاہر کریں اور وہ شخص جس پر کسی نے کوئی احسان کیا وہ اور وہ ان کی ناشکری کر کے ان سے بیزاری ظاہر کرنے لگے۔
Top