مسند امام احمد - حضرت بشر یابسر کی حدیث۔ - حدیث نمبر 15105
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو جَعْفَرٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ بِشْرٍ هُوَ أَبُو بِشْرٍ السُّلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُوشِكُ أَنْ تَخْرُجَ نَارٌ مِنْ حُبْسِ سَيَلٍ تَسِيرُ سَيْرَ بَطِيئَةِ الْإِبِلِ تَسِيرُ النَّهَارَ وَتُقِيمُ اللَّيْلَ تَغْدُو وَتَرُوحُ يُقَالُ غَدَتْ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَاغْدُوا قَالَتْ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَأَقِيلُوا رَاحَتْ النَّارُ أَيُّهَا النَّاسُ فَرُوحُوا مَنْ أَدْرَكَتْهُ أَكَلَتْهُ
حضرت بشر یابسر کی حدیث۔
حضرت بشر یا بسر سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا عنقریب ایک آگ حبس سیل سے نکلے گی جو سست ترین اونٹ کی طرح چلے گی دن کو چلے گی اور رات کو ٹھہر جایا کرے گی صبح و شام یہی معاملہ رہے گا کہا جائے کہ لوگو آگ چل پڑی ہے تم بھی چل پڑو آگ کہے گی لوگو قیلولہ کرلو آگ چل پڑی ہے سو تم بھی چل پڑو جو شخص اس کی لپیٹ میں آجائے گا وہ اسے کھاجائے گی۔
Top