مسند امام احمد - حضرت عامر بن ربیعہ کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15144
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ يَبْلُغُ بِهِ وَقَالَ مَرَّةً عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّ مُتَابَعَةً بَيْنَهُمَا يَنْفِيَانِ الذُّنُوبَ وَالْفَقْرَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ الْخَبَثَ قَالَ سُفْيَانُ لَيْسَ فِيهِ أَبُوهُ
حضرت عامر بن ربیعہ کی حدیثیں۔
عامر سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حج وعمرہ تسلسل سے کیا کرو کیونکہ ان دونوں کے درمیان تسلسل فقر و فاقہ اور گناہوں کو ایسے دور کردیتا ہے کہ جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کردیتی ہے۔
Top