عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب سورج کا کنارہ نکل آئے تو نماز کو مؤخر کرو، یہاں تک کہ وہ روشن ہوجائے، اور جب سورج کا کنارہ ڈوب جائے تو نماز کو مؤخر کرو یہاں تک کہ وہ ڈوب جائے ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المواقیت ٣٠ (٥٨٢)، بدء الخلق ١١ (٣٢٧٢)، صحیح مسلم/المسافرین ٥١ (٨٢٩)، موطا امام مالک/القرآن ١٠ (٤٥) (مرسلاً )، مسند احمد ٢/١٣، ١٩، ٢٤، ١٠٦، (تحفة الأشراف: ٧٣٢٢) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 571