مسند امام احمد - حضرت عبداللہ بن جعفر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 1658
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ بَابٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ آخِرَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِحْدَى يَدَيْهِ رُطَبَاتٌ وَفِي الْأُخْرَى قِثَّاءٌ وَهُوَ يَأْكُلُ مِنْ هَذِهِ وَيَعَضُّ مِنْ هَذِهِ وَقَالَ إِنَّ أَطْيَبَ الشَّاةِ لَحْمُ الظَّهْرِ
حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ کی مرویات
حضرت عبداللہ بن جعفر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی آخری کیفیت جو میں نے دیکھی، وہ یہ تھی کہ آپ ﷺ کے ایک ہاتھ میں تر کھجوریں تھیں اور دوسرے میں ککڑی، آپ ﷺ اس سے کھجور کھاتے اور اس سے ککڑی کاٹتے اور فرمایا کہ بہترین گوشت پشت کا ہوتا ہے۔
Top