مسند امام احمد - حضرت حمزہ بن عمرواسلمی کی حدیثیں۔ - حدیث نمبر 15459
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّرَهُ عَلَى سَرِيَّةٍ فَخَرَجْتُ فِيهَا فَقَالَ إِنْ أَخَذْتُمْ فُلَانًا فَأَحْرِقُوهُ بِالنَّارِ فَلَمَّا وَلَّيْتُ نَادَانِي فَقَالَ إِنْ أَخَذْتُمُوهُ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّهُ لَا يُعَذِّبُ بِالنَّارِ إِلَّا رَبُّ النَّارِ
حضرت حمزہ بن عمرواسلمی کی حدیثیں۔
حضرت حمزہ اسلمی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے انہیں کسی دستے کا امیر بنایا میں روانہ ہونے لگا تو نبی ﷺ نے فرمایا اگر تم فلاں شخص کو قابو کرنے میں کامیاب ہوجاؤ تو اسے آگ میں جلا دینا جب میں نے پشت پھیری تو نبی ﷺ نے مجھے پکار کر فرمایا اگر تم اسے پالو تو صرف قتل کرنا (آگ میں نہ جلانا) کیونکہ آگ کا عذاب صرف آگ کا رب ہی دے سکتا ہے۔
Top