عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحبزادی حضرت زینب ؓ کو ان کے شوہر ابوالعاص بن الربیع (کے قبول اسلام پر) پہلے نکاح سے ہی ان کے حوالے کردیا، از سر نو نکاح اور مہر مقرر نہیں کیا، حالانکہ حضرت زینب ؓ نے اپنے شوہر سے چھ سال قبل اسلام قبول کیا۔