عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی ؓ نے بارگاہ رسالت مآب میں حضرت حمزہ ؓ کی بیٹی کو نکاح کے لئے پیش کیا اور ان کے حسن جمال کا تذکرہ کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا وہ میری رضاعی بھتیجی ہے پھر فرمایا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ رضاعت سے بھی وہ تمام رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب کی وجہ سے حرام ہوتے ہیں۔