مسند امام احمد - عبداللہ بن عباس کی مرویات - حدیث نمبر 2710
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنِ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَجْثُو عَلَى صُدُورِ قَدَمَيْهِ فَقُلْتُ هَذَا يَزْعُمُ النَّاسُ أَنَّهُ مِنْ الْجَفَاءِ قَالَ هُوَ سُنَّةُ نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
طاؤس (رح) کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابن عباس ؓ (کو اپنے قدموں کے بل اکڑوں بیٹھے ہوئے دیکھا تو ان) سے یہ عرض کیا کہ ہم تو سمجھتے ہیں کہ لوگ تو اسے گنوار پن سمجھتے ہیں، انہوں نے پھر یہی فرمایا کہ یہ تمہارے نبی ﷺ کی سنت ہے۔
Top