عبداللہ بن عباس کی مرویات
محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امام حسن ؓ اور حضرت ابن عباس ؓ کے سامنے سے ایک جنازہ گذرا، حضرت حسن ؓ کھڑے ہوگے اور حضرت ابن عباس ؓ بیٹھے رہے، امام حسن ؓ نے فرمایا کیا آپ کو معلوم نہیں کہ نبی ﷺ کے پاس سے ایک جنازہ گذرا تو آپ ﷺ کھڑے ہوگئے تھے، انہوں نے کہا کیوں نہیں، لیکن بعد میں آپ ﷺ بیٹھے رہنے لگے تھے۔