مسند امام احمد - عبداللہ بن عباس کی مرویات - حدیث نمبر 3215
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ السَّجْدَةِ الَّتِي فِي ص فَقَالَ نَعَمْ سَأَلْتُ عَنْهَا ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ أَتَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَفِي آخِرِهَا فَبِهُدَاهُمْ اقْتَدِهْ قَالَ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْتَدِيَ بِدَاوُدَ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
عوام بن حوشب (رح) کہتے ہیں کہ میں نے مجاہد (رح) سے سورت ص کے سجدے کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے فرمایا کہ ہاں! میں نے یہ مسئلہ حضرت ابن عباس ؓ سے پوچھا تھا، انہوں نے جواب دیا تھا کہ کیا تم یہ آیت پڑھتے ہو " ان ہی کی اولاد میں سے حضرت داوؤد اور سلیمان علیہماالسلام بھی ہیں "۔۔۔۔۔۔ اور اس کے آخر میں ہے کہ " آپ ان ہی کے طریقے کی پیروی کیجئے " گویا تمہارے نبی ﷺ کو داوؤد کی اقتداء کرنے کا حکم دیا گیا ہے ( اور انہوں نے سجدہ کیا تھا لہذا ان کی اقتداء میں سورت ص کی آیت سجدہ پر سجدہ کیا جائے)
Top