حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کی مرویات
حضرت ابن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ قضاء حاجت کے لئے نکلے تو مجھ سے فرمایا کہ میرے پاس تین پتھر تلاش کر کے لاؤ میں دو پتھر اور لید کا ایک خشک ٹکڑا لاسکا، نبی ﷺ نے دونوں پتھر لے لئے اور لید کے ٹکڑے کو پھینک کر فرمایا یہ ناپاک ہے۔ سفیان نے ایک مرتبہ حضرت ابن مسعود ؓ کے نقل کردہ تشہد کا ذکر کیا اور پوری سند ذکر کی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔